ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں منشیات مافیا پر پولیس کی یلغار، 17پولیس تھانوں کی حدود میں 1.57کروڑ روپیوں کی منشیات ضبط، 28؍افراد گرفتار

بنگلورو میں منشیات مافیا پر پولیس کی یلغار، 17پولیس تھانوں کی حدود میں 1.57کروڑ روپیوں کی منشیات ضبط، 28؍افراد گرفتار

Tue, 08 Sep 2020 10:57:52    S.O. News Service

بنگلورو،8؍ستمبر(ایس او  نیوز)کنڑا فلم انڈسٹری کے منشیات مافیا سے تعلقات کا معاملہ ابھی گرم ہی ہے کہ شہر کی پولیس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے 8پولیس تھانوں کی حدود سے 28افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 1.57کروڑ روپئے کی منشیات ضبط کی ہیں۔

بنگلورو ایسٹ ڈیوویژن کی اس کارروائی کے دوران 11ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 90لاکھ روپئے مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں۔شمال مغربی بنگلورو کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17افراد کو حراست میں لے لیا ہے ان کے پاس سے 67لاکھ روپے کی رقم ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے جو منشیات کا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے اس میں ایم ڈی ایم اے، کرسٹل،براؤن شوگر،ویڈ آئیل وغیرہ شامل ہیں۔ بانسواڑی، رام مورتی نگر اور ڈی جے ہلی پولیس تھانوں کی حدود میں گانجہ فروشی کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 48کلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی کے دوران ضبط شدہ منشیات کا وزن 250کلو کے آس پاس ہے۔

مشرقی ڈیویژن میں السور پولیس تھانے کی حدود میں دو ہائی ٹیک منشیات کے ڈیلروں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے اعلیٰ معیاری منشیات ضبط کیا گیا۔ ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران یہ مانا ہے کہ وہ شہر کے کئے معروف کالجوں کے پاس طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلورو، گوا اور دیگر مقامات پر ریو پارٹیوں کا اہتمام کرتا۔ ملزمین نے پولیس حکام کو بتایا ہے کہ افریقی مملک نائجیریا اور دیگر ممالک کے جو باشندے بنگلورو میں مقیم ہیں ان کے روابط کا استعمال کر کے بنگلورو تک منشیات کی فرہمی کے لئے ڈارک ویب کا استعمال کیا جاتا اور اس کے عوض رقم کی ادائیگی بٹ کوائن کے ذریعے کی جاتی۔

اس سلسلہ میں گرفتار ایک ملزم وائیبھو جین نے بتایا ہے کہ پہلے وہ شہر کے مختلف مقامات پر معمولی منشیات کی فروخت کرتا اور بعد میں اس نے فیوژن نامی ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی قائم کرلی اور اس کے ذریعہ وہ بیرون ممالک میں پارٹیوں کا اہتمام کروانے لگا۔ پولیس نے یہ پتہ لگایا ہے کہ منشیات کی فراہمی کے لئے شہر میں راپڈو بائک اور کھانے کی فراہمی کرنے والے ڈنزو ایپ کے ملازم کے ذریعے بھی منشیات کی ڈلیوری کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ راپڈو اور ڈنزو کمپنی کی طرف سے ایک ٹرپ کے لئے صرف 40روپے اد ا کئے جاتے ہیں اس لئے زیادہ پیسے کے لالچ میں ان کمپنیوں سے وابسپہ بائک سواروں نے بھی منشیات کی ڈیلیوری کی ہے اس کے عوض انہیں 500روپے دئیے جاتے۔ رام مورتی نگر پولیس نے محمد عرفان نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اس پر پہلے ہی دو افراد پر قاتلانہ حملے کے کیس چل رہے ہیں اور ضمانت پر تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ ہونے کے سبب اس نے منشیات فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔ اس کے ساتھ دو اور ملزمین چتور کے رام بابو اور ملباگل کے موہن کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے جو اس کے ساتھ مل کر منشیات کی پیکنگ کرتے تھے۔

بانسواڑی پولیس نے شیخ محمد یاسین نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 19کلو گانجہ ضبط کیا جبکہ ڈی جے ہلی پولیس نے کوریر کمپنی میں کام کرنے والے ملازم دلیپ کمار کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 16کلو گانجہ برامد کیا۔ ڈی سی پی ایسٹ مروگن نے بتایا کہ مشرقی ڈیویژن میں منشیات سے جڑے جملہ 294مقدمے درج ہوئے ہیں او ر 320ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔شہر کے شمال مغربی علاقے میں آنے والے تلک نگر، بنڈے پالیہ، الیکٹرانک سٹی، پرپن اگراہارا، کورمنگلا پولیس تھانوں کی حدود میں منشیات اور گانجہ وغیرہ کی فروخت کے ٹھکانوں پر دھاوا بول کر متعدد ملزمین کوحراست میں لیا گیا ہے۔


Share: